چنیوٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا اجلاس، طبی سہولیات کا جائزہ

چنیوٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا اجلاس، طبی سہولیات کا جائزہ

متعلقہ افسروں کو درپیش مسائل کے جلد حل، معیاری خدمات یقینی بنانے کی ہدایت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں طبی سہولیات، ہسپتالوں و مراکز صحت کے انتظامی امور، ادویات کی دستیابی، سٹاف کے مسائل اور دیگر محکمانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی او ہیلتھ ڈاکٹر احمد خان اور دیگر افسران نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو درپیش مسائل کے جلد حل، طبی سہولیات میں مزید بہتری اور عوام کو بروقت و معیاری طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد اور مقررہ مدت میں پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...