ای بز پورٹل، ایف ڈی اے سے متعلق 526 درخواستیں منظور
36 درخواستیں قواعد و ضوابط، پالیسی یا مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث منسوخ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب حکومت کے اقدام ای بز پنجاب پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) سے متعلق مجموعی طور پر 526 درخواستوں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 36 درخواستیں قواعد و ضوابط، متعلقہ پالیسی یا مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث منسوخ کی گئی ہیں۔ کاروبار کو آسان بنانے اور محکمانہ سہولیات کاروباری افراد کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے ایف ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے ای بز پنجاب پورٹل پر عملدرآمد کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایات پر پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی ایف ڈی اے سے متعلق درخواستوں کی پیش رفت، کارروائی اور نمٹانے کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پورٹل کے ذریعے کاروباری افراد اور شہریوں کو تمام ممکنہ محکمانہ سہولیات، ضروری معلومات اور مکمل رہنمائی فراہم کی جائے تاکہ کاروباری سرگرمیوں سے متعلق امور کو آسان، شفاف اور تیز رفتار بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments