وزیراعلیٰ ڈویلپنٹ پیکچ کا 70 فیصد کام مکمل ، ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کا حکم

 وزیراعلیٰ ڈویلپنٹ پیکچ کا 70 فیصد کام مکمل ، ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کا حکم

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے مختلف ترقیاتی سائٹس پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ، حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت،عملے اور شہریوں کی حفاظت کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے :گفتگو

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)فیصل آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پیکیج کا 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ، جبکہ مون سون کے اختتام کے ساتھ ہی ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کیا جائے گا۔ یہ ہدایت سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے دورہ فیصل آباد کے دوسرے روز مختلف ترقیاتی سائٹس پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پیکیج اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق، ایم ڈی واسا ثاقب رضا، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز شعیب ، فرحان اکرم اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل حیات رندھاوا بھی موجود تھے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے گلستان انڈر گراؤنڈ میگا واٹر سٹوریج ٹینک اور سمن آباد کالج روڈ پائپ لائن سکیم کا دورہ کیا، جہاں ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایم ڈی واسا نے بتایا پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا 24 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ۔پی ڈی پی کے تحت 116 کلومیٹر سیوریج لائنز بچھائی جا رہی ہیں، جبکہ 56 کلومیٹر طویل ڈرینز کے ذریعے بارشی پانی کے نکاس کا منصوبہ بھی جاری ہے ۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے تمام ترقیاتی سائٹس پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے کہا عملے اور شہریوں کی حفاظت کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...