زرعی اراضی سے پیٹر انجن، ٹیوب ویل، واٹر پمپ، تاریں چوری

زرعی اراضی سے پیٹر انجن، ٹیوب ویل، واٹر پمپ، تاریں چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی اراضی سے پیٹر انجن، ٹیوب ویل، واٹر پمپ، تاریں، موٹریں اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔

تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں عمیر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ رات کی تاریکی میں ملزمان اس کی زرعی اراضی پر قائم کمرے کے تالے توڑ کر واٹر پمپ، بجلی کی تاریں، ٹیوب ویل، پیٹر، کلہاڑیاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے راہ فرار اختیار کر گئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...