جھنگ:اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی ڈی پی او آفس کا اکاؤنٹنٹ گرفتار

جھنگ:اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی  ڈی پی او آفس کا اکاؤنٹنٹ گرفتار

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، ڈی پی او آفس کا اکاؤنٹنٹ گرفتار۔اینٹی کرپشن اکاؤنٹنٹ ذیشان احمد نے جعلی بل کے ذریعے سرکاری خزانے کو 17 لاکھ 36 ہزار کا نقصان پہنچایا۔

ملزم نے کلرک زاہد رضا کی ملی بھگت سے اعزازیہ کا بوگس منظوری بل تیار کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن سرفراز وڑائچ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن فیصل آباد میں فراڈ اور جعل سازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...