موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ،میڈیکل کی طالبہ جاں بحق

موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ،میڈیکل کی طالبہ جاں بحق

ہاشمہ بی بی اپنے کزن اسامہ زبیر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی

گوجرہ (نمائندہ دنیا ) موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے سے حادثے میں 22 سالہ میڈیکل کی طالبہ جاں بحق جبکہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔چک نمبر 307 ج ب کے رہائشی شاہ نواز کی 22 سالہ بیٹی ہاشمہ بی بی اپنے کزن اسامہ زبیر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گاؤں سے شہر آ رہی تھی کہ جھنگ روڈ پر گارڈن ٹاؤن کے سامنے اچانک موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹ گیا۔ اس کے نتیجے میں موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک پر گر گئی، جس سے دونوں سوار شدید زخمی ہو گئے ۔زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہاشمہ بی بی دم توڑ گئی، جبکہ اسامہ زبیر کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سٹی پولیس گوجرہ نے متوفیہ کی لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔جوان بیٹی کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ کی آہ و بکا سے پورا ماحول سوگوار ہو گیا جبکہ ہر آنکھ اشکبار تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...