جھنگ میں پہلی ڈیزرٹ ریلی آج 16 اکتوبر سے شروع ہوگی

جھنگ میں پہلی ڈیزرٹ ریلی آج 16 اکتوبر سے شروع ہوگی

3 روزہ ایونٹ تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقے تھل ڈیزرٹ، رحمت آباد میں منعقد ہوگا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبے میں سیاحت کے فروغ، مقامی ثقافت کے تحفظ اور علاقائی روایات کو اجاگر کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ جھنگ کے زیر اہتمام پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026 اور تین روزہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تین روزہ ایونٹ 16، 17 اور 18 اکتوبر کو تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقے تھل ڈیزرٹ، رحمت آباد میں منعقد ہوگا۔ ریلی کے دوران 90 کلومیٹر طویل ٹریک پر جیپ ریس ہوگی، جس میں خواتین ڈرائیورز سمیت ملک بھر سے تقریباً 100 بہترین ڈرائیورز اور رائیڈرز شرکت کریں گے ۔پریس کانفرنس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ، مکرم وحید شیخ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے کہا کہ جھنگ ڈیزرٹ ریلی کے انعقاد کا بنیادی مقصد ضلع جھنگ کی منفرد شناخت، صحرائی خوبصورتی، ثقافت، روایات اور سیاحتی مقامات کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے ۔ اس ایونٹ سے علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور مقامی معیشت کو بھی تقویت حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تھل کے وسیع صحرائی علاقے میں 90 کلومیٹر طویل ٹریک پر جیپ ریس ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے ایک منفرد تجربہ ثابت ہوگی۔ ریلی کے ساتھ منعقد ہونے والے تین روزہ ثقافتی فیسٹیول میں نیزہ بازی، کبڈی، والی بال، پیراگلائیڈنگ اور دیگر رنگا رنگ ثقافتی و تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...