پینسرہ: سابق ہیڈ کانسٹیبل 2200 گرام چرس سمیت گرفتار
پینسرہ (نمائندہ دنیا )پولیس نے سابق ہیڈ کانسٹیبل کو 2200 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ چوکی انچارج پینسرہ رضوان تنویر منج نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قبرستان کے قریب سے مشتبہ شخص جاوید خان کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 2200 گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ اس کی جیب سے پنجاب پولیس کا سروس کارڈ بھی ملا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پنجاب پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے سے ریٹائر ہو چکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments