تحصیل پیرمحل کی تین قانونگوئیوں میں گرداور تعینات
غلام شبیر، محمد رفیق اور بابر سلطان نے اپنے متعلقہ علاقوں میں چارج سنبھال لیا
پیرمحل (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک نے عوامی مفاد اور محکمانہ امور میں بہتری کے پیشِ نظر تحصیل پیرمحل کی تین قانونگوئیوں میں گرداوروں کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے ۔احکامات کے مطابق غلام شبیر کو سٹی پیرمحل قانونگوئی، محمد رفیق کو سندیلیانوالی قانونگوئی جبکہ بابر سلطان کو درکھانہ قانونگوئی میں گرداور تعینات کیا گیا ہے ۔ تعینات ہونے والے تینوں گرداوروں نے اپنے متعلقہ علاقوں میں چارج سنبھال کر سرکاری امور کی انجام دہی شروع کر دی ہے ۔ان تعیناتیوں سے ریونیو معاملات کی نگرانی بہتر بنانے ، محکمانہ امور کی بروقت تکمیل اور عوام کو ریونیو سے متعلق مسائل کے حل میں سہولت فراہم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments