چک نمبر 241 ر ب ساتواں میل کا مین بازار پانی میں ڈوب گیا

چک نمبر 241 ر ب ساتواں میل کا مین بازار پانی میں ڈوب گیا

گندا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل، کاروبار متاثر، پانی جھنگ روڈ تک پہنچ گیا

پینسرہ (نمائندہ دنیا )چک نمبر 241 ر ب ساتواں میل کا مین بازار نکاسی آب کے گندے پانی میں ڈوب گیا، جس کے باعث آمدورفت محال اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو کر رہ گئیں۔ گندا پانی شہریوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے لگا، جبکہ بازار سے بہنے والا پانی بین الاضلاعی شاہراہ جھنگ روڈ تک پہنچ گیا۔گزشتہ ایک دہائی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک بارشوں کے بعد مزید خستہ حالی کا منظر پیش کرنے لگی۔ جھنگ روڈ پر جمع پانی سے گزرنے والی تیز رفتار ٹریفک کے چھینٹے راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں پر پڑنے سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں دشواری جبکہ تاجروں کو کاروباری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ علاقہ مکینوں کو گندے پانی کی نکاسی اور سڑک کی مرمت کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...