پیرمحل:ڈی ایس پی منیر احمد کا گورنمنٹ کالج میں منشیات کے خلاف آگاہی لیکچر

پیرمحل:ڈی ایس پی منیر احمد کا گورنمنٹ  کالج میں منشیات کے خلاف آگاہی لیکچر

پیرمحل(نمائندہ دنیا )ڈی ایس پی پیرمحل منیر احمد نے گورنمنٹ کالج میں طلبہ کو منشیات کے مضر اثرات اور منفی سرگرمیوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا۔

اس موقع پر انہوں نے طلبہ کو سگریٹ نوشی کے صحت پر تباہ کن اثرات سے آگاہ کرتے ہوئے لڑائی جھگڑوں اور دیگر منفی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تلقین کی۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت خون کے عطیات دینے جیسی فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور اپنی تمام تر توجہ تعلیم، کردار سازی اور مثبت سرگرمیوں پر مرکوز رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنا اور انہیں تعلیم، اخلاقی تربیت اور مثبت طرزِ زندگی کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...