جامع مسجد نور اسلام جڑانوالہ روڈ پر پروقار محفلِ شبِ نور کا انعقاد
مکوآنہ (نمائندہ دنیا )جامع مسجد نور اسلام، چک نمبر 113 گ ب، جڑانوالہ روڈ پر ایک پروقار محفلِ شبِ نور کا انعقاد کیا گیا، جس میں نامور علمائے کرام، مشائخِ عظام، ثنا خوانانِ رسول ﷺ اور عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ نے شرکت کی۔
محفل کا مقصد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نذرانئہ عقیدت پیش کرنا اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیہ اجتماع منعقد کرنا تھا۔محفل کی صدارت پیر سرکار جی، آستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ راولپنڈی نے کی، جبکہ پیر سید علی حیدر شاہ صابری چشتی گیلانی کی فیضانِ نظر اور پیر سید سمیع الحسن شاہ، آستانہ عالیہ رضا آباد شریف فیصل آباد کی زیرِ نگرانی اس روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت پیر سید نادر حسین شاہ کی خصوصی آمد بھی محفل کی اہمیت اور رونق کا باعث بنی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments