مکہ و مدنیہ کی حرمت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دینگے : مقررین

 مکہ و مدنیہ کی حرمت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دینگے : مقررین

جب تک زندہ ہیں عظمت صحابہ کا دفاع کرتے رہیں گے :حافظ ثاقب سرور ساقی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مکہ و مدنیہ کی حرمت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے نفاذ اسلام کانفرنس میں قائدین کا خطاب اہلحدیث یوتھ فورس شورکوٹ کے زیر اہتمام 14 ویں سالانہ نفاذ اسلام کانفرنس  منعقد ہوئی جس میں قاری بنیامین عابد قاری حفیظ اﷲ ،مولانا منظور احمد قاری یسین حیدر قاری سمیع اﷲ ساجد نے خطاب کیا اور مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر و ممبر امن کمیٹی جھنگ حافظ ثاقب سرور ساقی نے کہا کہ جب تک زندہ ہے عظمت صحابہ کا دفاع کرتے رہیں گے اور ہمارے اکابرین نے ہر جگہ ملک پاکستان میں عظمت صحابہ کا دفاع کیا ہم صحابہ اور اہلبیت کی عزت اور احترام کرتے ہیں کہ نبی محمدﷺ نے کئی بار صحابہ اور اہلبیت کو جنت کی بشارت دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...