چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ٹوبہ ڈاکٹر کاشف کا مریم نواز ہسپتال سندیلیانوالی کا اچانک دورہ
سندیلیانوالی (سٹی رپورٹر )چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر کاشف ندیم نے مریم نواز ہسپتال سندیلیانوالی کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران جنرل سرجن ڈاکٹر فرخندہ نیاز ڈوگر نے سی ای او ہیلتھ کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا اور انہیں تمام ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈاکٹر کاشف ندیم نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورتحال، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کے اسٹاک کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مریضوں کی بہتر دیکھ بھال، صفائی کے مؤثر انتظامات اور ادویات کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنانا ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments