کھرڑیانوالہ: بھاری بلوں نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
بجلی،گیس کے بھاری بلوں کی ادائیگی کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل
کھرڑیانوالہ (نمائندہ دنیا )محکمہ فیسکو کی جانب سے بجلی کے بھاری بلوں نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، جبکہ مبینہ طور پر گھریلو صارفین کو 20 ہزار سے 70 ہزار روپے تک کے بل موصول ہونے پر شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ شہریوں نے وزیراعظم سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کے بھاری بلوں کی ادائیگی کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے ، جبکہ مہنگائی کے اس دور میں دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا بھی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے ۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر ماہ بجلی کا بل موصول ہوتے ہی پریشانی لاحق ہو جاتی ہے ۔ بلوں کی ادائیگی کے لیے رشتہ داروں اور دیگر ذرائع سے رقم اکٹھی کرنا پڑتی ہے ۔ ابھی ایک ماہ کا قرض ادا نہیں ہو پاتا کہ اگلے ماہ کا بل آ جاتا ہے ، جس سے مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments