اختیارات سے تجاوز اور کریمنل کیسز میں ملوث دو پولیس کانسٹیبلز نو کری سے بر خاست
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او ساجد حسین نے اختیارات سے تجاوز اور کریمنل کیسز میں ملوث دو پولیس کانسٹیبلز کو محکمے سے برخاست کر دیا۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں خود احتسابی اور نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وردی کی آڑ میں قانون شکنی کرنے والے اہلکاروں کے لئے پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments