بھوآنہ کے پسماندہ علاقے میں ہادی کمیونٹی کلینک کا افتتاح

بھوآنہ کے پسماندہ علاقے  میں ہادی کمیونٹی کلینک کا افتتاح

بھوآنہ (نمائندہ دنیا )بھوآنہ کے پسماندہ علاقے موضع واڑہ سادات میں فلاحی ہسپتال ہادی کمیونٹی کلینک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ شینا اعظم، انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک (IHHN) کے صدر و چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبدالباری خان، انڈس ہسپتال کے کمیونٹی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی آپریشن ٹیم اور علاقے کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالباری خان نے صحت کے حوالے سے انڈس ہسپتال کے وژن پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مقصد صرف مریضوں کا علاج کرنا نہیں بلکہ لوگوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کرنا ہے ۔ انہوں نے مفت علاج اور پرائمری ہیلتھ یونٹس کے حوالے سے بھی تفصیلات بیان کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...