چنیوٹ کی تعمیر و ترقی کے لیے 15 ارب روپے مختص

چنیوٹ کی تعمیر و ترقی کے لیے 15 ارب روپے مختص

شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مولانا الیاس چنیوٹی نے صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق سے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور چنیوٹ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مولانا الیاس چنیوٹی نے وفد کے ہمراہ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق سے ملاقات کے دوران انہیں چنیوٹ شہر کی خستہ حالی اور شہری مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے محلہ غفور آباد، محلہ مسکین پورہ، محلہ ٹبہ کمانگراں سمیت دیگر مضافاتی کچی آبادیوں کی ابتر صورتحال کی نشاندہی کرتے ہوئے ان علاقوں میں تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی اقدامات اور فنڈز کی فراہمی پر زور دیا۔ ذیشان رفیق نے بتایا کہ چنیوٹ شہر کے لیے ورلڈ بینک کے تعاون سے 15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...