پیرمحل:آپریشن کے دوران خاتون جاں بحق، ورثا کا احتجاج

پیرمحل:آپریشن کے دوران خاتون جاں بحق، ورثا کا احتجاج

فیصل آباد روڈ بلاک کر دی،ذمہ دار ڈاکٹرز اور عملے کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

پیرمحل(نمائندہ دنیا )مریم نواز ہسپتال اروتی میں دورانِ آپریشن خاتون آمنہ کے جاں بحق ہونے پر ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر ملتان، فیصل آباد روڈ بلاک کر دی اور ذمہ دار ڈاکٹرز اور عملے کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔لواحقین نے الزام عائد کیا کہ آمنہ کا آپریشن تقریباً تین گھنٹے جاری رہا اور وہ دورانِ آپریشن ہی دم توڑ گئی تھیں، تاہم ڈاکٹرز نے موت کی اطلاع ان سے چھپائے رکھی۔

ان کے مطابق میت کو بہانے سے مریضہ ظاہر کرکے پیرمحل ریفر کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ خاتون کی موت تین گھنٹے قبل ہی ہو چکی تھی۔واقعے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل زاہد اقبال اور ڈی ایس پی میاں منیر نے مظاہرین سے مذاکرات کیے ، جو کامیاب ہوگئے ۔ انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو ہر ممکن انصاف کی یقین دہانی کرائے جانے پر انہوں نے احتجاج ختم کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...