کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے رکن میجر شہزاد کا مختلف سائٹس کا دورہ
ترقیاتی سکیموں میں استعمال ہونے والے پائپس تیار کرنے والی فیکٹری کا دورہ بھی کیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے ۔ اس سلسلے میں کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے رکن میجر شہزاد نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں کی سائٹس کا معائنہ کیا۔انہوں نے ترقیاتی سکیموں میں استعمال ہونے والے پائپس تیار کرنے والی فیکٹری کا دورہ بھی کیا اور پائپس کے معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل حیات رندھاوا اور ڈائریکٹر کنسٹرکشن ویسٹ سانول ملک بھی موجود تھے۔
کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے رکن میجر شہزاد نے نگہبان پورہ اور غلام محمد آباد میں جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے پائپس اور دیگر میٹریل کے معیار کو بھی چیک کیا۔انہوں نے جاری ترقیاتی سکیموں میں استعمال ہونے والے پائپس اور دیگر تعمیراتی میٹریل کے معیار کو تسلی بخش قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments