ڈرگ سیل لائسنس کے امور پر فارما ڈسٹری بیوٹرز کا اجلاس

ڈرگ سیل لائسنس کے امور پر فارما ڈسٹری بیوٹرز کا اجلاس

30 سے زائد فارما ڈسٹری بیوٹرز کی اپنے کوالیفائیڈ پرسنز کے ہمراہ شرکت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈرگ سیل لائسنس کے امور پر فارما ڈسٹری بیوٹرز کا اہم اجلاس سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ محمد محسن اصغر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں 30 سے زائد فارما ڈسٹری بیوٹرز نے اپنے کوالیفائیڈ پرسنز کے ہمراہ شرکت کی۔اجلاس میں ڈرگ سیل لائسنس سے متعلق مختلف امور، قانونی تقاضوں اور درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بالخصوص فیڈرل کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں ڈاکٹروں کے کلینکس اور ہسپتالوں کو ڈرگ سیل لائسنس کے بغیر ادویات کی فراہمی سے متعلق پائے جانے والے ابہامات پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ ان ادویات کی نوعیت اور قانونی حیثیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جن کی فراہمی مخصوص حالات میں متعلقہ قانونی تقاضوں کے تحت کی جا سکتی ہے ۔اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ نجی ہسپتالوں میں قائم ڈاکٹروں کی نجی فارمیسیوں اور میڈیکل اسٹورز کے لیے متعلقہ قوانین اور قواعد و ضوابط کے مطابق ڈرگ سیل لائسنس کا حصول یقینی بنایا جائے ۔فارما ڈسٹری بیوٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ مطلوبہ ڈرگ سیل لائسنس کے بغیر کسی بھی فارمیسی، میڈیکل اسٹور یا متعلقہ ادارے کو ادویات یا دیگر متعلقہ مصنوعات فراہم نہ کریں، جہاں قانون کے تحت لائسنس کا حصول لازم ہو۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...