کینال روڈ پر جھکے درختوں کی شاخوں کی ٹریمنگ کا فیصلہ
جھکی ہوئی شاخوں سے ممکنہ خطرات اور درختوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کا جائزہ
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)درختوں کے تحفظ کے ساتھ انسانی جانوں کی حفاظت فیصل آباد انتظامیہ کی اہم ترجیح ہے ۔ اسی مقصد کے تحت کینال روڈ پر انسانی جانوں کے لیے ممکنہ خطرے کا باعث بننے والے جھکے درختوں کی شاخوں کی ٹریمنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تاہم کسی بھی درخت کو نہیں کاٹا جائے گا۔اس سلسلے میں کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن قیصر عباس رند، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی، ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان، محکمہ جنگلات اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں کینال روڈ پر درختوں کی صورتحال، جھکی ہوئی شاخوں سے ممکنہ خطرات اور درختوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے درختوں کے سروے ، شاخوں کی ٹریمنگ اور متبادل درختوں کی ری ٹرانسپلانٹیشن کے امور کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی قائم کر دی۔ کمیٹی درختوں کے تحفظ اور شہریوں کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات تجویز کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments