مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کے زیرِ اہتمام پانچویں ایوارڈز تقریب

مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کے زیرِ اہتمام پانچویں ایوارڈز تقریب

صدارت معروف دانشور اور ایڈوائزر صوبائی محتسب نواز خالد عاربی نے کی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کے زیرِ اہتمام سال 2026 کی پانچویں ایوارڈز تقسیم تقریب کانجو میرج ہال چنیوٹ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت معروف دانشور اور ایڈوائزر صوبائی محتسب نواز خالد عاربی نے کی، جبکہ معروف شاعر فلک شیر نوید تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔ تقریب میں ضلع چنیوٹ اور گردونواح کی نامور ادبی، تعلیمی اور سماجی شخصیات سمیت ادب دوست حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے ایڈوائزر صوبائی محتسب نواز خالد عاربی نے کہا کہ مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی جانب سے پنجابی زبان و ادب کے فروغ اور بقا کے لیے کی جانے والی کاوشیں نہایت قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ باقاعدگی سے ادبی تقریبات کا انعقاد کرکے اور اہلِ قلم کی حوصلہ افزائی کے ذریعے مادری زبان کی ترویج میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ کاوشیں ادبی حلقوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف شاعر فلک شیر نوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجابی زبان ہماری شاندار ثقافت، روایات اور تاریخ کی امین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی جانب سے ادیبوں، شاعروں اور خادمانِ ادب کی پذیرائی ایک عظیم اور یادگار ادبی خدمت ہے ، جس سے نئے لکھنے والوں کو مادری زبان کی خدمت کے لیے حوصلہ ملتا ہے ۔تقریب کے دوران شعبۂ ادب میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ناصر انجم وڑائچ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ جبکہ ضیاء الحق کانجو کو سیوک ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ پروفیسر بشارت حسین وقار، صابر سودائی، انجینئر علی چنار عباس اور علی محمد خاکی کو بھی ایوارڈز پیش کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...