جڑانوالہ: 240 موڑ چوک کا نام تبدیل ختمِ نبوت ؐ چوک رکھ دیا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے 240 موڑ چوک کا نام تبدیل کرکے ختمِ نبوت ﷺ چوک رکھ دیا۔ اس اقدام پر ممبران امن کمیٹی اور شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ضیاء اللہ گوندل کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ممبران امن کمیٹی علامہ سکندر حیات زکی، میاں وسیم طارق، پیر فضل رسول حیدر رضوی، سید تطہیر حسین نقوی، حاجی نصراللہ خان، ملک نعیم وفا، لیگل ایڈوائزر میونسپل کمیٹی عبدالستار اقبال ایڈووکیٹ، چیف ایگزیکٹو گلبرگ سٹی میاں محمد رفیق، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر، انفراسٹرکچر آفیسر رانا محمد آصف، ارسلان چوہدری اور علی مرزا نے اس اقدام کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ختمِ نبوت ﷺ مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی جزو ہے اور اس مبارک نسبت سے چوک کا نام منسوب ہونا باعثِ مسرت ہے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل کے لیے مزید عوامی خدمت اور کامیابیوں کی دعا بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments