تعلیمی بورڈ میں آن سکرین مارکنگ ،موک ایکسرسائز کل ہوگی
مزمل محمود رانا، احمد شہریار خاں ایم پی اے اور بیرسٹر چودھری اسامہ فضل مہمان ہو نگے
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد میں آن اسکرین مارکنگ (On-Screen Marking) کے نظام کے حوالے سے موک ایکسرسائز 17 اکتوبر 2026ء بروز ہفتہ صبح 10:30 بجے منعقد ہوگی۔اس موقع پر چیئرمین ٹاسک فورس وزیراعلیٰ پنجاب برائے آن اسکرین مارکنگ مزمل محمود رانا، احمد شہریار خاں ایم پی اے اور بیرسٹر چودھری اسامہ فضل ایم پی اے مہمانانِ گرامی ہوں گے۔
اس سلسلے میں چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے کہا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد آن اسکرین مارکنگ کے ڈیجیٹل نظام کی عملی جانچ، امتحانی عمل میں شفافیت کو فروغ دینے اور جوابی کاپیوں کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آن اسکرین مارکنگ نظام کے نفاذ سے امتحانی عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے ، جانچ پڑتال میں شفافیت بڑھانے اور نتائج کی تیاری کے عمل کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments