پولیس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا : ڈاکٹر نوید عاطف
موبائل پولیس سٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے شہریوں کو سروسز کی فراہمی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سروسز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ نے لاری اڈا سرگودھا روڈ چنیوٹ پر شہریوں کو مختلف پولیس سہولیات فراہم کیں۔اہلِ علاقہ نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ عوامی خدمت کے عزم کے تحت شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے پولیس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز پر مختلف پولیس سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ موبائل پولیس اسٹیشن کے ذریعے شہریوں کو ایف آئی آر کے اندراج، ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا سمیت خدمت مرکز کی مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ انہیں اپنے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ دفاتر کے بار بار چکر نہ لگانے پڑیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments