ایڈیشنل ڈی جی ایف ڈی اے قیصر عباس کے اعزاز میں تقریب
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے یادگاری شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) کے افسروں کی جانب سے تبادلے کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ حکومت پنجاب نے انہیں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، کمشنر آفس فیصل آباد تعینات کیا ہے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے انہیں یادگاری شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب میں چیف انجینئر ایف ڈی اے مہر ایوب، منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد دلاور چدھڑ، ایف ڈی اے کے مختلف شعبوں کے ڈائریکٹرز اسمامحسن، جنید حسن منج، یاسر اعجاز چٹھہ، سہیل مقصود پنوں، عاصم محمود، افنان سعید سندھو، قیصر جاوید اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے قیصر عباس رند کی ایف ڈی اے میں تعیناتی کے دوران انجام دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور پیشہ ورانہ انداز میں نبھائیں۔ ادارے کے انتظامی و مالیاتی امور کی بہتری، دفتری نظم و ضبط، ریکوری کے عمل کو مؤثر بنانے اور عوامی خدمت کے معاملات میں ان کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments