گوجرہ میں 50 کروڑ روپے سے ’’گوجرہ گیلریا‘‘ تعمیر ہوگا

گوجرہ میں 50 کروڑ روپے سے ’’گوجرہ گیلریا‘‘ تعمیر ہوگا

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پہلے میگا پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) فیصل آباد ڈویژن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے تحت پہلے میگا پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں ساڑھے چار ایکڑ رقبے پر 50 کروڑ روپے کی لاگت سے ‘‘گوجرہ گیلریا’’ قائم کیا جائے گا۔کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیر صدارت ڈویژنل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک نے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ گوجرہ گیلریا کی منظوری فیصل آباد ڈویژن کے لیے ایک یادگار پیش رفت ہے۔ منصوبے کے تحت نجی سرمایہ کاروں کو دکانوں، بینکوں، کمرشل مارکیٹ، پارکنگ پلازہ اور فوڈ اسٹریٹ سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے جائیں گے ، جبکہ ضلع فیصل آباد میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لیے بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...