ایس پی محمد طارق ملک نے پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کا چارج سنبھال لیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ایس پی محمد طارق ملک نے پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پیز فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ نے ان کا استقبال کیا۔ پٹرولنگ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ایس پی محمد طارق ملک نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ریجنل آفس میں پودا لگایا۔ بعد ازاں انہوں نے دفتری سٹاف کے ساتھ اجلاس کیا اور محکمانہ امور کا جائزہ لیا۔چارج سنبھالتے ہی ایس ایس پی طارق ملک نے افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments