ایم ڈی واسا نے ریونیو ریکوری کے نئے اہداف جاری کر دئیے

ایم ڈی واسا نے ریونیو ریکوری کے نئے اہداف جاری کر دئیے

ایم ڈی واسا نے ریونیو ریکوری کے نئے اہداف جاری کر دئیے ہدف پورا نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کر لیا گیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے ریونیو ریکوری کے لیے افسران کو نئے اہداف جاری کر دیے ، جبکہ واضح کیا گیا ہے کہ صنعتی صارفین سے ریکوری کا ہدف 95 فیصد، کمرشل صارفین سے 80 فیصد جبکہ گھریلو صارفین سے 60 فیصد سے زائد ریکوری ہر صورت حاصل کی جائے ۔ریونیو ڈائریکٹوریٹ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران اپنے دفاتر سے نکل کر فیلڈ میں جائیں تاکہ ریونیو ریکوری کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ صنعتی صارفین سے 95 فیصد تک ریونیو ریکوری لازمی ہے ۔ اسی طرح کمرشل صارفین سے 80 فیصد سے کم ریونیو ریکوری کسی طور قابلِ قبول نہیں، جبکہ گھریلو صارفین سے ریونیو ریکوری 60 فیصد سے زیادہ ہونی چاہیے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ایک ماہ کے بعد دوبارہ جائزہ اجلاس بلایا جائے گا، جس میں تمام ریونیو افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ جو افسران اپنے ریکوری اہداف حاصل نہیں کر سکیں گے ، ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...