پلاٹ پر قبضے کی کوشش ، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج
علی رضا کی زمین پر ملزمان نے مبینہ طور پر دھاوا بولا ، غیر قانونی تعمیرات کی کو شش
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پلاٹ پر قبضے کی کوشش کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں علی رضا نامی شہری کی جانب سیف پولیس کو بتایا گیا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اس کی اراضی پر قبضہ کرنے کی نیت سے دھاوا بول دیا اور اس دوران غیر قانونی طور پر تعمیرات کرتے ہوئے قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments