بغیر نقشہ منظوری کمرشل تعمیرات ، شہری کیخلاف مقدمہ

بغیر نقشہ منظوری کمرشل تعمیرات ، شہری کیخلاف مقدمہ

سنت پورہ میں میونسپل کارپوریشن ٹیموں نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر نقشہ منظوری کمرشل تعمیرات کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقے سنت پورہ میں میونسپل کارپوریشن ٹیموں نے کارر وائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران شہری کو بغیر اجازت اور بغیر نقشہ منظوری دکانوں کی تعمیرات کرنے میں ملوث پایا۔ جو قانون کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...