گھر داخل ہو کر ماں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
جمیلہ اپنے بیٹے اور بہو کے ہمراہ گھر پر مو جو د تھی ، ملزموں نے دھاوا بول دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر میں داخل ہو کر ماں اور بچوں کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے بھائی والا کی رہائشی جمیلہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے اور بہو کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے مبینہ طور پر اس کے گھر پر دھاوا بول دیا۔اور گھر پر موجود افراد کو قابو کر کے ڈنڈوں، سوٹوں اور اسلحے کی مدد سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بدترین طریقے سے زخمی کر دیا گیا۔ اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments