ستھرا پنجاب کے ملازمین عید بونس سے محروم، چیک التوا کا شکار
ڈائیوو کمپنی کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد ملازمین کے بقایا چیکوں کا معاملہ لٹک گیا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )صاف ستھرا پنجاب ایجنسی کے بیشتر ملازمین تاحال وزیراعلیٰ کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر اعلان کردہ 10 ہزار روپے فی کس خصوصی بونس سے محروم ہیں۔ ڈائیوو کمپنی کا ٹھیکہ ختم ہوئے دو ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود ملازمین کو بونس کی رقم کے چیک نہیں مل سکے ،ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور خصوصی ڈیوٹیاں انجام دینے والے ملازمین کے لیے فی کس 10 ہزار بونس دینے کا اعلان کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے بعض ملازمین کو بونس کے چیک جاری کر دیے گئے تھے ، تاہم کمپنی کا معاہدہ اچانک ختم ہونے کے باعث باقی ملازمین کے چیکوں کی ادائیگی رک گئی۔ کمپنی نے یہ چیک ستھرا پنجاب کے ایم ڈی کے حوالے کرنے تھے ، جن کے ذریعے متعلقہ ملازمین تک ادائیگی یقینی بنائی جانی تھی، لیکن تاحال یہ معاملہ حل نہیں ہو سکا۔دوسری جانب صاف ستھرا پنجاب کے متعلقہ افسران سے مؤقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مؤقف دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ معاملہ بلدیہ کے زیرِ انتظام آ چکا ہے اور ڈائیوو کمپنی نے دیگر امور کے ساتھ چیک یا رقم بھی تاحال متعلقہ حکام کے حوالے نہیں کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments