یاسر اقبال کھارا ایڈووکیٹ جماعت اسلامی نے حلف اٹھا لیا
پینسرہ(نمائندہ دنیا)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے جماعت اسلامی فیصل آباد صدر کی ضلعی شوریٰ کے اہم اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔۔۔
جہاں نومنتخب امیر ضلع فیصل آباد صدر یاسر اقبال کھارا ایڈووکیٹ نے اپنی نئی ذمہ داری کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی ذمہ داران اور شوریٰ کے ارکان بھی موجود تھے ۔اجلاس کے دوران محمد جاوید قصوری نے تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضلعی سطح پر جماعتی سرگرمیوں، تنظیمی استحکام اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments