مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن :شیخ قیصر محمود چنیوٹی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چنیوٹ کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی شیخ قیصر محمود چنیوٹی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دن رات محنت اور جذبے کے ساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔
ان کا وژن اور دلیرانہ فیصلے پنجاب کو ترقی اور خوشحالی کی نئی راہوں پر گامزن کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختصر عرصے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں کے نتیجے میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور صفائی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں اقدامات کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments