50فٹ گہرے کنویں میں گرنے والا شخص ریسکیو 1122 نے بحفاظت نکال لیا

50فٹ گہرے کنویں میں گرنے والا شخص  ریسکیو 1122 نے بحفاظت نکال لیا

کمالیہ (نمائندہ دنیا )نواحی علاقے ویروآنہ پل کے قریب کنویں میں گرنے والے 38 سالہ شخص کو ریسکیو 1122 کے عملے نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بحفاظت نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو ٹیم کے فوری رسپانس پر اہل علاقہ نے عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔ 38 سالہ عرفان نصیر کنویں میں کام کرنے کے لیے رسی کی مدد سے نیچے اتر رہا تھا کہ اچانک رسی ٹوٹنے کے باعث وہ تقریباً 50 فٹ گہرے کنویں میں جا گرا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...