سمندری: 7نومبر کو نویں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس، تیاریاں جاری
سمندری (نمائندہ دنیا)انجمن مہریہ نصیریہ ویلفیئر (امن) سمندری کے زیر اہتمام 7 نومبر بروز ہفتہ بعد نمازِ عشاء فٹبال اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی نویں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
اس سلسلے میں علامہ مفتی محمد سعید رضوی کی صدارت میں علماء و مشائخ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے دور و نزدیک سے عوامی قافلوں کی شرکت، انتظامات اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پروگرام کے بہتر انعقاد کے لیے علماء کرام کی جانب سے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments