سی ای او ایجوکیشن اور ڈی ای او کا گورنمنٹ پرائمری سکول 246 ر۔ب کا دورہ
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد راؤ عبدالکریم اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد ذاکر نے گورنمنٹ پرائمری سکول 246 ر۔ب کا دورہ کیا۔۔۔
جہاں انہوں نے سٹیم (STEAM) مقابلے کے دوران طلبہ کی جانب سے تیار کیے گئے مختلف سائنسی ماڈلز کا معائنہ کیا اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں، سائنسی دلچسپی اور عملی مہارتوں کا جائزہ لیا۔دورے کے موقع پر چک 78 ج۔ب کے رہائشی، ہونہار معلم اور سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر میاں محمد عامر کو ڈیجیٹل میڈیا کے مؤثر استعمال اور محکمہ تعلیم کی مثبت تشہیر کے حوالے سے قابلِ ستائش خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور جدید ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے محکمہ تعلیم کی مثبت عکاسی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments