کمالیہ:6 ماہ سے انتقالات کا عمل بند، شہری مشکلات کا شکار
کمالیہ (نمائندہ دنیا) معروف سماجی شخصیت محمد ساجد نے کہا ہے کہ تحصیل کمالیہ میں چھ ماہ سے زائد عرصے سے انتقالات کے عمل پر پابندی اور تالہ بندی کے باعث سائلین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
ہزاروں رجسٹریاں مکمل ہونے کے باوجود اراضی کے انتقالات سرکاری ریکارڈ میں درج نہیں کیے جا سکے ، جس کے نتیجے میں مالکان کو شدید ذہنی اور مالی پریشانی کا سامنا ہے ۔ انتقالات کا عمل بند ہونے کے باعث شہریوں کے لیے اپنی اراضی کی فردِ ملکیت حاصل کرنا بھی ناممکن ہو گیا ہے ۔ شہری روزانہ محکمہ مال کے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں، جہاں انہیں صرف تسلیاں دے کر واپس بھیج دیا جاتا ہے ۔ انتقالات درج نہ ہونے کی وجہ سے شہری اپنی خریدی گئی اراضی کے مکمل قانونی اور مالکانہ حقوق سے بھی محروم ہیں۔ متاثرہ سائلین نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انتقالات کی بندش کا فوری نوٹس لیا جائے ، ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور یہ عمل بحال کرکے شہریوں کو پریشانی سے نجات دلائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments