سوشل سکیورٹی کارڈز کی عدم فراہمی، مزدور تنظیم کا ڈویژن بھر میں احتجاج کا اعلان
پینسرہ (نمائندہ دنیا) پاکستان لیبر قومی موومنٹ نے سوشل سکیورٹی کارڈز کی عدم فراہمی اور مزدوروں کی رجسٹریشن میں مبینہ غفلت کے خلاف کل سے ڈویژن بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔
تنظیم کے مطابق ایک فیکٹری میں 14 سال تک کنٹری بیوشن جمع کرانے کے باوجود مزدور سوشل سکیورٹی کی سہولیات سے محروم ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ مزدوروں میں کارڈز تقسیم کرنے کا کہا گیا تو فیکٹری منیجر نے عجلت میں مزدوروں کی تصاویر بنوائیں اور بعدازاں کارڈز واپس لے لیے ۔ اطلاعات کے مطابق اگلے روز بھی مزدوروں کو کارڈز فراہم نہیں کیے گئے اور ایک یونٹ کے صرف سات مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کارڈ جاری کیے جا سکے ۔پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے مطابق سوشل سکیورٹی ویسٹ کے ڈائریکٹر سردار شہزاد کو کمشنر سوشل سکیورٹی پنجاب ذوالفقار کھرل نے ساہیوال سے فیصل آباد تعینات کرکے 17 ہزار مزدوروں کی رجسٹریشن کا ہدف دیا تھا، تاہم اس حوالے سے بھی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی۔ تنظیم کا مزید کہنا ہے کہ ڈی جی ریکوری میاں ندیم اکبر بھی مزدوروں سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments