چودھری عثمان فہیم دیو کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل
چک جھمرہ (نامہ نگار)معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری ی اشفاق دیو کے صاحبزادے چودھری عثمان فہیم دیو کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی۔
تقریب میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت اہم سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء میں سابق صدر بار کونسل فیصل آباد چودھری بلال اشرف بسرا، سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق محمود باجوہ، رکن پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری چودھری سلطان طارق باجوہ، سابق صوبائی وزیرچودھری محمد اجمل چیمہ، جٹ فیڈریشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین شاہد رفیق باجوہ، سابق صدر چیمبر آف کامرس فیصل آباد شاہد ممتاز باجوہ، شاہد جٹ، علی حسن جٹ، افضال تتلہ اور صدر جھمرہ سوشل میڈیا جرنلسٹ فورم سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔ مہمانوں نے چوہدری اشفاق دیو کو صاحبزادے کی شادی کی مبارکباد دی اور نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments