چنیوٹ فیصل آباد روڈ کی گرین بیلٹس کو سرسبز بنانے کا فیصلہ

چنیوٹ فیصل آباد روڈ کی گرین بیلٹس کو سرسبز بنانے کا فیصلہ

ڈی سی عائشہ رضوان کاایکسین ہائی ویز کیساتھ دورہ، کام تیز کرنے کی ہدایت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے ایکسین ہائی ویز محمد احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید احمد کے ہمراہ چنیوٹ فیصل آباد دو رویہ سڑک کا دورہ کیا اور سنٹر میڈین اور گرین بیلٹ میں مٹی ڈالنے کے جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو کام کی رفتار تیز کرنے اور تمام مراحل مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سنٹر میڈین اور گرین بیلٹ میں مٹی ڈالنے اور زمین ہموار کرنے کا کام مکمل ہوتے ہی گھاس اور مختلف اقسام کے پودے لگانے کا عمل شروع کیا جائے ۔ گرین بیلٹس کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جائیں تاکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ ماحول بھی خوشگوار اور صاف ستھرا بنایا جا سکے ۔ انہوں نے شجرکاری اور گرین بیلٹس کی بہتری کے تمام مراحل کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...