عرس نادر شاہ کرمانی کے سلسلے میں لنگر کا خصوصی اہتمام

 عرس نادر شاہ کرمانی کے سلسلے  میں لنگر کا خصوصی اہتمام

کمالیہ (نمائندہ دنیا) نواحی علاقے چک نمبر 725 گ ب میں سالانہ عرس نادر شاہ کرمانی کے سلسلے میں لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا،

جس میں سابق وفاقی وزیر مملکت چوہدری اسد الرحمٰن اور امیدوار صوبائی اسمبلی سردار راحیل انور نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں شخصیات کا معززین علاقہ نے پرتپاک استقبال کیا۔ عرس کے انتظامات اور لنگر کے اہتمام میں سابق ممبر ضلع کونسل رائے فیض احمد، رائے مبشر نمبردار، رائے نور احمد، اعجاز احمد، وکیل حسین، اخلاق احمد، لشکر علی نمبردار اور رائے مدثر نے اہم کردار ادا کیا۔ شرکا نے عقیدت و احترام کا اظہار کیا اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...