حادثے کا بہانہ بنا کر نوسرباز شہری کو لوٹ کر فرار

حادثے کا بہانہ بنا کر نوسرباز  شہری کو لوٹ کر فرار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں نوسربازوں نے حادثے کا بہانہ بنا کر شہری کو نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان سے محروم کردیا۔

علی رضا نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر حادثے کا بہانہ بنا کر اسے روک لیا اور اس کی گاڑی سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چوری کرکے دھوکے سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...