پتنگ بازی کا سامان لے جانے والا ملزم گرفتار، پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں پولیس نے پتنگ بازی کا سامان لے جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے درجنوں پتنگیں، کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments