بچی سے مبینہ زیادتی کا ملزم مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار
357 گ ب، پتھورانا پھاٹک کے قریب سے علی حسین کوپکڑکرہسپتال منتقل کیاگیا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)روڈالہ روڈ کے علاقے میں دوسری جماعت کی 7 سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی کے افسوسناک واقعے کا سی پی او تنویر حسین نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم علی حسین گزشتہ شب بچی کو بہلا پھسلا کر زیرِ تعمیر مکان میں لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد شور مچانے پر اسے نیم برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کرنا شروع کیا تو 357 گ ب، پتھورانا پھاٹک کے قریب اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کرکے اسے چھڑا لیا۔ اس دوران مبینہ پولیس مقابلے میں دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم زخمی ہو گیا، جسے دوبارہ گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments