پنجاب کالج پینسرہ میں تقریبِ اقبالیات، طلبہ نے کلامِ اقبال پیش کیا
پینسرہ (نمائندہ دنیا) پنجاب کالج پینسرہ میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے افکار، فلسفئہ خودی اور نوجوان نسل کے لیے ان کے پیغام کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں پروقار تقریبِ اقبالیات منعقد ہوئی۔
تقریب کی صدارت پرنسپل پروفیسر ساجد الرحمٰن نے کی جبکہ انتظامی و تعلیمی امور کی سربراہی پروفیسر فیصل مرزا اور گرلز سائیڈ کی کوآرڈینیشن میڈم عطیہ نے کی۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پینسرہ کی میڈم سمیرا اور اکیڈمک ہیڈ میڈم نگہت نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر طلبہ و طالبات نے تقاریر، ٹیبلو اور کلامِ اقبال کے ذریعے فلسفئہ خودی، شاہین کی علامت اور نوجوانوں کے لیے اقبالؒ کے پیغام کو خوبصورت انداز میں پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی کو یادگاری تحائف پیش کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments