تاجروں پر صفائی ٹیکس کے نوٹسز واپس لیے جائیں:تنظیم تاجران

 تاجروں پر صفائی ٹیکس کے نوٹسز واپس لیے جائیں:تنظیم تاجران

بعض محکموں میں من مانے فیصلے عوام کیساتھ ظلم کے مترادف :شاہد رزاق سکا ودیگر

 فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلیٰ و صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئرمین مرزا اشرف مغل، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور اور دیگر سینئر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ تاجروں پر صفائی ٹیکس عائد کرنے اور انہیں 6 ہزار سے 18 ہزار روپے تک کے نوٹسز بھیجنے کا نوٹس لیا جائے اور یہ فیصلہ واپس لیا جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تاجروں کو بتایا جائے کہ صفائی ٹیکس عائد کرنے کے لیے ڈیٹا کہاں سے حاصل کیا گیا، بل کس بنیاد پر بھجوائے جا رہے ہیں اور کس کے حکم پر پورے پنجاب میں ان کی وصولی کا ٹاسک محکمہ ایکسائز کے حوالے کیا گیا ہے ، جو پہلے ہی پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے بدنام ہے ۔ بعض محکموں میں من مانے فیصلے عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہیں، جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومتی دعووں اور کوششوں کے باوجود عوام کی معاشی حالت دن بدن تشویش ناک ہو رہی ہے ، لیکن پالیسی ساز ایسے فیصلے کر رہے ہیں جو حکومت کی اچھی کارکردگی پر بھی پانی پھیر رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اس معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...