پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا ہو گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول کی قیمت 2 روپے کمی کے بعد 325 روپے فی لٹر ہوگئی۔

دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بغیر کسی ردو بدل کے 358 روپے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔

پٹرولیم ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 18 نومبر تک کے لیے ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...